بندر شراب خانے میں گھس گیا، بوتل پی کر وہیں مدہوش

رانچی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر اچانک شراب خانے میں داخل ہوگیا، جس کے بعد وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اورمانجھی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بندر شراب خانے میں داخل ہونے کے بعد کافی دیر تک دکان میں موجود رہا۔

دکاندار نے بندر کو باہر نکالنے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر اس نے دکاندار کو کاٹ لیا۔ بعد ازاں بندر نے شراب کی ایک بوتل اٹھائی اور مبینہ طور پر اس میں موجود مشروب پی لیا۔

رپورٹ کے مطابق مشروب پینے کے بعد بندر دکان کے اندر ہی لیٹ گیا اور کچھ دیر بعد سو گیا، جس پر وہاں موجود افراد بھی حیران رہ گئے۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا، جس نے کارروائی کرتے ہوئے بندر کو بحفاظت شراب خانے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button