وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

ترجمان علی امین گنڈاپور فراز مغل کے مطابق ملاقات میں صوبے کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

فراز مغل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات پریس کانفرنس میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button