عراق میں قبائلی سردار کے بیٹوں کی شادی، 1400 بھیڑ بکریاں اور 270 سے زائد اونٹ ذبح

دمشق(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کے صحرائی علاقے میں قبیلہ البدور کے شیخ حیدر عابر کے بیٹوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شادی میں عراق کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے۔ مہمانوں کی ضیافت کے لیے تقریباً 1,400 بھیڑیں اور بکریاں جبکہ 270 سے زائد اونٹ ذبح کیے گئے۔
شاندار تقریب اور بڑے پیمانے پر مہمان نوازی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جہاں صارفین نے شادی کی تقریبات کے حجم اور ضیافت کے لیے ذبح کیے گئے جانوروں کی تعداد پر تبصرے کیے۔



