لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نواف سلام

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے یواین جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی ہے۔ ملک میں حکومتی رٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لبنان کو غیر ریاستی جنگوں سے نکالنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، بحرانوں اور غیرملکی مداخلتوں کے باعث لبنان تباہی کے دہانے پر پہنچا۔

نواف سلام نے کہا کہ لبنان کے نام پر مذاکرات کرنے کا حق کسی اور کو حاصل نہیں، لبنان کو اب دوسرے کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی نہیں بننے دیا جائے گا۔

لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ دائمی جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے لبنان سے مکمل انخلا کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button