دانش تیمور کی جذباتی اداکاری سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) معروف پاکستانی اداکار دانش تیمور نئے ڈرامے کی ایک جذباتی منظر کشی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو اپنے والد دستور علی خان کے انتقال کی خبر ملتی ہے، جس کے بعد وہ شدید صدمے اور غم کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔تاہم یہ منظر متعدد ناظرین کو متاثر نہ کرسکا اور سوشل میڈیا صارفین نے دانش تیمور کی اداکاری پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے ان کے جذباتی انداز کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منظر کو زیادہ سادہ انداز میں پیش کیا جاسکتا تھا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ دانش تیمور کے مداح ہیں، تاہم جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری انہیں زیادہ متاثر کن محسوس نہیں ہوتی۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سنجیدہ منظر دیکھنے کے باوجود انہیں ہنسی آگئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اداکار کے چہرے کے تاثرات اور ظاہری تبدیلی پر بھی تبصرے کیے۔ کچھ صارفین نے قیاس کیا کہ شاید دانش تیمور نے حالیہ دنوں میں بوٹوکس ٹریٹمنٹ کروایا ہو، تاہم اس حوالے سے اداکار کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Back to top button