بدین:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی افسروں کو مہنگی پڑ گئی،ایف آئی اے نے دھر لیا

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن)بدین میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی کرنا راشی افسروں کو مہنگا پڑ گیا۔بدین سے جانو ڈاٹ پی کے کے نمائندہ مرتضیٰ وہاب کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈو باگو میں مونو ٹیکنیکل کالج میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے مستحق خواتین میں امدادی رقم کی تقسیم کے سینٹر پر امدادی رقم سے 1500روپے سے 2ہزار روپے تک کٹوتی کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی ٹیم نے اچانک چھاپہ مارا جہاں پر مستحق خواتین کی امدادی قسط کی رقم سے افسر ،نجی بینک کے ملازم کی موجودگی میں کھلے عام 15سو روپے سے 2 ہزار روپے کٹوتی کی جارہی تھی ۔ایف آئی اے کی ٹیم نے نجی بینک کے افسر اور بسپ کے 3افسروں سمیت 8ڈوائیز ہولڈرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مشینیں اور لگ بھگ54لاکھ روپے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں بسپ کے افسر دلیپ کمار ،محمد عمر اور ممتاز نجی بینک افسر شوکت لغاری شامل ہیں اور ڈوائیز ہولڈرز قابل سينہڑو نم ڀھیل، الطاف سموں پون ،ولہی سعيد ميمن، منير ميمن، مصطفیٰ دل اعزاز زنئور شامل ہیں ۔10 سے زیادہ ڈیوائس ہولڈرز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔



