نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 12 میچز پر مشتمل طویل کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

آکلینڈ (جانو ڈاٹ پی کے)نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آئندہ دورے کے دوران تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 12 میچز کھیلیں گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں، جبکہ دورے کا اختتام یکم دسمبر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہوگا۔

دورے کے پہلے مرحلے میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 22 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے ابتدائی دو میچز کرائسٹ چرچ میں ہوں گے، جبکہ بقیہ تین مقابلے ویلنگٹن، آکلینڈ اور ہیملٹن میں شیڈول ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی مرحلے کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی۔ پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ ابتدائی تین میچز آکلینڈ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں ہوں گے، جبکہ آخری دو ون ڈے میچز ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جائیں گے۔

دورے کے آخری مرحلے میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 نومبر تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button