پی ایس 76 میرپور ساکرو کی ساحلی پٹی میں پانی کا سنگین بحران

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)2017 سے شاخوں کے پکےہونے کے بعد پی ایس 76 میرپور ساکرو کی پوری ساحلی پٹی، خاص طور پر ٹیل والے علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور غیر منصفانہ تقسیم کا مسئلہ مسلسل سنگین ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے انسانی اور حیوانی زندگی کے ساتھ زراعت اور صحت بھی سخت متاثر ہو رہے ہیں۔
علاقے کے آبادگاروں، کسانوں، زمینداروں، شہریوں اور دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور ہیڈ کے بااثر زمینداروں کی مبینہ زور زبردستی کی وجہ سے دو سے تین ماہ کے طویل وقفے کے بعد جو محدود پانی ساحلی پٹی کی طرف چھوڑا جاتا ہے، وہ بھی مناسب مقدار میں ٹیل تک نہیں پہنچتا۔ نتیجے میں ٹیل والے علاقے پینے اور زرعی پانی کے شدید بحران کا سامنا کر رہے ہیں خاص طور پر دو مائنرز میں پانی کی قلت نے انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد کی روزمرہ زندگی، مویشی پالنے والوں کے مویشیوں اور آبادگاروں کی فصلوں کو سخت نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے یونین کونسل ٻگھاڻ، تعلقہ کیٹی بندر کے بڑی آبادی والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں تقریباً پانچ ہزار افراد کی آبادی پانی کی قلت کی وجہ سے سخت پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہیں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پانی صرف زراعت کی ضرورت نہیں، بلکہ انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ مسلسل پانی کی قلت کی وجہ سے علاقے میں انسانی زندگی کے ساتھ مویشی، زرعی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے، علاقہ مکینوں نے یونین کونسل ٻگھان کے چیئرمین، ضلع ٹھٹہ کے چیئرمین، NA-225 کے ایم این اے، پی ایس-76 کے ایم پی اے اور دیگر بااختیار سیاسی اور انتظامی فریقوں سے اپیل کی ہے کہ دو مائنرز میں پانی کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا خاتمہ کیا جائے رہائشیوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ سے ٹیل تک پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے، تاکہ پانی کے ہر حصے پر تمام آبادگاروں اور دیہاتیوں کا برابر حق یقینی بنایا جا سکے بگھان اور ساحلی پٹی کے رہائشیوں کا سادہ لیکن انتہائی اہم مطالبہ ہے: انہیں جینے اور پینے کے لیے پانی دیا جائے، ٻن مائنر کے ٹیل تک پانی پہنچایا جائے اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ختم کی جائے۔



