بدین: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار، 7 کلو چرس اور 33 ہزار سفینہ گٹکے کی پڑیاں برآمد

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)گزشتہ رات سی آئی اے پولیس بدین نے پنگریو تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7 کلو چرس، سفینہ گٹکے کی 33 ہزار پڑیاں، تیار گٹکا اور دو مہران کاریں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے سی آئی اے انچارج بدین علن خان عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالرشید نہڑیو، ونگو موڑ کے محمد رمضان نہڑیو، دودو نہڑیو اور شہنواز نہڑیو کو گرفتار کیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ مبینہ طور پر یہ منشیات اور گٹکا عمرکوٹ کے علاقے شادی پلی سے حنیف نہڑیو کے پاس سے لے کر سمن سرکار کے میلے میں سپلائی کرنے کے لیئے جا رہے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button