سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا900روپے سستا ہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے پر آگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوکر 434,536 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 372,544 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 27 روپے سستی ہوکر 6,207 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 4,120 ڈالر ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔



