طالبہ لائبہ کیس میں اہم انکشافات،ہلاک ملزم نعمان کے21افراد کو جعلی ملازمت کے خطوط دینے کا انکشاف

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کے معاملے میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ہلاک ملزم نعمان نے لائبہ کے علاوہ 21 دیگر افراد کو بھی مبینہ طور پر دھوکا دیا اور انہیں وزارتِ دفاع میں ملازمت کے جعلی تقرری نامے فراہم کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نعمان سے 21 جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر برآمد ہوئے۔ ملزم نے مبینہ طور پر یہ خطوط مختلف افراد کو ملازمت دلوانے کے نام پر دیے اور ان کے عوض رقم وصول کی۔ ذرائع کے مطابق، ملزم نے اپنے چار کزنوں کو بھی جعلی تقرری نامے دیے تھے۔

 

مزید خبریں

Back to top button