اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، بائیک لفٹر گینگ کے 4 ارکان گرفتار، 14 موٹر سائیکلیں اور رکشہ برآمد

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ایک لوڈر رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او عاطف نواز کی سربراہی میں کارروائی کے دوران بائیک لفٹر گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت راہل اقبال، سلمان، عمران اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے 14 موٹر سائیکلیں اور ایک لوڈر رکشہ برآمد کیا گیا ہے، جو مختلف علاقوں سے چوری کیے گئے تھے۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے درجنوں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی



