ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور تمغہ، نور زمان نے کانسی جیت لیا

 ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے)اایشین گیمز 2026 کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ناگویا میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں نور زمان نے ہم وطن محمد اشعب عرفان کو 3-0 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نور زمان نے تینوں گیمز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔نور زمان نے پہلے اور دوسرے گیم میں 11-7 کے یکساں اسکور سے کامیابی حاصل کی، جبکہ تیسرے گیم میں سخت مقابلے کے بعد 13-11 سے فتح حاصل کی۔ مقابلہ 26 منٹ جاری رہا۔واضح رہے کہ دونوں پاکستانی کھلاڑی اپنے اپنے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پہلے ہی کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پا چکے تھے، تاہم تیسری اور چوتھی پوزیشن کے تعین کے لیے دونوں کے درمیان پلے آف مقابلہ کھیلا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button