سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات بے نتیجہ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

 ڈیرہ اسماعیل خان (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے، تاہم علی امین گنڈاپور کی جانب سے سردمہری کا مظاہرہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سہیل آفریدی سے کہا کہ "آپ میرے مہمان ہیں، سیاسی معاملات اس سے الگ ہیں۔” ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اختلافات کی اطلاعات پہلے سے سامنے آتی رہی ہیں۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے درازندہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی اسپتال میں عیادت بھی کی۔ سہیل آفریدی نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے علاج معالجے کے بارے میں بریفنگ لی۔

مزید خبریں

Back to top button