ایشین گیمز میں پاکستان کی پیش قدمی، انصر اقبال لانگ جمپ فائنل میں پہنچ گئے

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے)ایشین گیمز کے لانگ جمپ ایونٹ میں پاکستان کے انصر اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

انصر اقبال نے 7.28 میٹر کی جمپ لگائی جو ان کا نیا پرسنل بیسٹ بھی قرار دیا گیا۔ لانگ جمپ کا فائنل پیر کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستانی ایتھلیٹ سے مزید بہتر کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان والی بال ٹیم نے بھی ایشین گیمز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے قازقستان کو 3-1 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹس میں قازقستان کو بالترتیب 25-16 اور 25-22 سے شکست دی، تاہم تیسرے سیٹ میں قازقستان نے کم بیک کرتے ہوئے 25-17 سے کامیابی حاصل کی۔

چوتھے اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے دوبارہ عمدہ کھیل پیش کیا اور 25-20 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ 3-1 سے اپنے نام کرلیا۔ پاکستان والی بال ٹیم اپنا اگلا میچ پیر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔

دوسری جانب شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ میں پاکستان کی رابعہ کبیر 44 شوٹرز میں سے 41ویں نمبر پر رہیں۔

ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے مختلف کھیلوں میں کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انصر اقبال کی فائنل میں رسائی نے پاکستان کے لیے ایک اور اہم موقع پیدا کردیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button