درازندہ چیک پوسٹ خودکش حملے کا مقدمہ درج،مختلف دفعات شامل

ڈیرہ اسماعیل خان (جانو ڈاٹ پی کے)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں انسداد اسمگلنگ امن میلہ چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان نے مقدمہ ایس ایچ او درازندہ سردار فواد خان کی مدعیت میں درج کیا ہے۔مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 302، 353، 436، 148، 324، 427، 440 اور 149 شامل کی گئی ہیں، جبکہ 4-ESA، 11-F، 11-000-7 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی مقدمے کا حصہ بنائی گئی ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد واقعے کی مزید تفتیش سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہے اور حملے سے متعلق شواہد اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button