سرحدی دراندازی اور دہشتگردی پرافغانستان سے احتجاج،افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے،پاکستان

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور افغانستان سے ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افغان طالبان حکومت کو سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ڈی مارش حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ ڈی مارش گزشتہ روز افغان حکام کے حوالے کیا گیا، جس میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات، سرحدی دراندازی اور پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔پاکستان نے افغان حکام پر واضح کیا کہ پاکستانی حدود میں دہشت گردی کے واقعات اور سرحدی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے بھی پاکستان کی جانب سے افغان حکام کے سامنے دہشت گردی اور سرحدی صورتحال پر احتجاج ریکارڈ کرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ڈی مارش کے ذریعے دہشت گرد حملوں اور سرحدی واقعات پر پاکستان کے تحفظات افغان حکام تک پہنچائے گئے ہیں، جبکہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button