اگر ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی نہیں کرے گا، ایرانی آرمی چیف

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کسی دوسرے ملک کو بھی آبنائے ہرمز سے یکطرفہ فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایرانی آرمی چیف کے مطابق جنگ اس وقت ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایسی صورتحال قبول نہیں کرے گا جس میں وہ تجارت سے محروم ہو جبکہ دیگر طاقتیں خطے کی اہم تجارتی گزرگاہوں سے فائدہ اٹھاتی رہیں۔

امیر حاتمی نے آبنائے ہرمز کو ایران کی عزت اور وقار کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو اس اہم لاجسٹک گزرگاہ سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ نئے امریکی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا دوبارہ حملہ کرتا ہے تو اسے پہلے سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی حکام کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ حالیہ بیانات میں ایران نے آبنائے کی صورتحال کو اپنے حقوق اور سلامتی سے جوڑا ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے اس آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایرانی تجویز پر اختلاف سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button