پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی 19ویں انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی، ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ میں انڈونیشین حریف کو شکست دے کر ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کامیابی کے بعد عثمان وزیر نے کہا کہ انہوں نے انڈونیشین باکسر کے خلاف اپنی 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور یہ کامیابی کور کمانڈر پشاور، افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جاری دہشت گردی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھی اپنی کامیابی منسوب کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کی ہے۔
پاکستانی باکسر نے بتایا کہ وہ ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں اور ٹائٹل فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
عثمان وزیر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پاکستان کے لیے اپنی 20ویں فائٹ بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، جبکہ انہوں نے حکومت پاکستان سے مزید تعاون کی امید بھی ظاہر کی۔



