ایشین گیمز: پاکستانی ایتھلیٹس کے آج ہونے والے مقابلوں کا شیڈول جاری

ناگویا(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں اتوار کے روز پاکستانی ایتھلیٹس کے مختلف کھیلوں میں ہونے والے مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، قومی کھلاڑی آج متعدد اہم مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فینسنگ کے ٹیبل آف 32 مرحلے میں پاکستان اور قطر کے درمیان مقابلہ صبح 5 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، جبکہ 25 میٹر پسٹل انفرادی کوالیفکیشن میں رابعہ کبیر صبح 5 بج کر 40 منٹ پر ایکشن میں ہوں گی۔

ٹینس کے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں مزمل مرتضیٰ کا مقابلہ اردن کے زید المشنی سے صبح 6 بجے ہوگا۔ مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور منگولیا کی ٹیمیں صبح 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

وویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں اشنا سہیل کا مقابلہ قازقستان کی یولیا پوتنسیوا سے صبح 7 بجے ہوگا، جبکہ ماہین آفتاب قریشی اور تھائی لینڈ کی پٹچارین چیپچندج کے درمیان میچ صبح 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ایتھلیٹکس کے مینز لانگ جمپ کوالیفکیشن میں انصر عباس صبح 8 بج کر 40 منٹ پر ایکشن میں ہوں گے، جبکہ سکواش کے مینز سنگلز میں محمد عرفان اور نور زمان کے درمیان مقابلہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔

والی بال کے مینز ایونٹ میں پاکستان اور قازقستان کی ٹیمیں صبح 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔ ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان پہلا میچ صبح 10 بجے جبکہ دوسرا میچ صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button