ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)ملک بھر میں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے، سبزیوں، گوشت اور آٹے سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، جبکہ سرکاری نرخ ناموں کے باوجود کئی شہروں میں اشیائے خورونوش مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں قابو میں نہ آسکیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز کی قیمت 195 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں پیاز 200 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 150 روپے، شملہ مرچ 280 روپے، کریلا 220 روپے جبکہ گوبھی 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔فیصل آباد میں بھی گوشت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ سرکاری نرخ 1150 روپے فی کلو کے باوجود بیف 1500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ مٹن کی سرکاری قیمت 2100 روپے فی کلو کے مقابلے میں 3000 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔پشاور میں آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کے بعد فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3150 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹماٹر 40 روپے، پیاز 20 روپے اور بھنڈی 30 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جبکہ مٹر کی قیمت میں بھی 50 روپے فی کلو اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button