راولپنڈی(jano.pk)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 2 گھنٹے سے زائد وقت کی طویل ملاقات کی۔
ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی گیٹ نمبر5 سےاڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے جیل کے کانفرنس روم میں اسپیشل ملاقات کی جو لگ بھگ دو گھنٹے جاری رہی۔
یاد رہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقات کے لئے ہفتے میں دو دن (منگل اور جمعرات)مختص ہیں آج سوموار کے روز صبح نو بجے ہونے والی ملاقات خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ملاقات کا مختص دن نہیں تھا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل عمران خان نے جیل سے پیغام بھیجا تھا کہ علی امین گنڈا پور،بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف سمیت تمام پارٹی رہنما اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ختم کردیں اور بات چیت بھی بند کردی جائے اب اگر کسی نے بات کرنی ہے تو براہ راست مجھ سے کرے۔
علی امین گنڈا پور نے چندروز قبل بانی تحریک انصاف کیساتھ ملاقات کرانے کی فرمائش کی تھی
Back to top button