350سڑکیں بنیں گی۔۔۔!مئیر کراچی نے پھر تسلی دیدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے مئیر نے شہر قائد کے باسیوں کو نئی امید دلادی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سڑکوں پر کام شروع کردیا ہےکچھ کے لیے ٹینڈر جاری کردیے ۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو اچھے لوگ نظام کے ساتھ جڑے ہیں ہمیں ان کو تقویت دینا ہوگی، کلفٹن اور ڈیفنس کے عوام کی طرح لانڈھی کے عوام کو بھی بہتر سہولیات ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ کیسی کیسی تنقید ہم پر اور ہمارے لیڈران پر ہوتی ہے مگر ہم صبر سے سنتے ہیں، میں جماعت اسلامی کے سیاسی حق کو مانتا ہوں۔



