ٹھٹھہ:سندھ کی تقسیم کیخلاف سندھی ادبی سنگت مکلی کی جانب سے احتجاجی ریلی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )وفاقی وزیر محسن نقوی کی جانب سے صوبوں کی تقسیم کی بات کرنے اور وفاقی حکومت کی جانب سے سندہ کے خلاف سازشوں کے بعد سندھی قوم میں تشویش کی لھر گذشتہ روز سندھی ادبی سنگت مرکز کی کال پر سندھی ادبی سنگت مکلی کی جانب سے سندھ کو تقسیم کرنے کے ممکنہ منصوبے، سندھ کو توڑ کر مزید صوبے بنانے اور کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کے خلاف مکلی پبلک پارک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا مظاھرہ میں سندھی ادبی سنگت کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ( وومن ) ایڈوکیٹ میڈم گل بیبی شاہ مقامی رھنما رمضان میمن، فقیر اکرم منگنھار سمیت عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کے صدر رزاق چانڈیو، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی سیکریٹری دریاخان زئیور، مٹھا خان لاشاری، گھنور خان زنئور، امان اللہ بروہی، مارو خشک، غلام علی زنئور، امیر علی زئنور، عادل لاشاری، وقاص چانڈیو سمیت مکلی کے شھریوں نے شرکت کی ریلی کے شرکا سندہ کی تقسیم نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے ریلی میں سندھی ادبی سنگت کی عورت رھنمائیں بھی شامل تھی۔



