رونالڈو پرساتھی کھلاڑی کاگول چوری کرنےکاالزام،ویڈیو نےسوشل میڈیاپر بحث چھیڑدی

ریاض(جانوڈاٹ  پی کے)کھیلوں کی دنیا میں کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، جہاں سعودی پرو لیگ میں الریاض کے خلاف النصر کی کامیابی کے دوران ان کے گول پر دلچسپ بحث چھڑ گئی۔ 41 سالہ پرتگالی سپر اسٹار نے میچ میں اپنے کیریئر کا 980 واں گول اسکور کیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کر دیے کہ رونالڈو نے ساتھی کھلاڑی سادیو مانے کے حصے کا گول اپنے نام کر لیا۔النصر نے الریاض کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ میچ کے 23ویں منٹ میں کنگسلے کومان کے شاٹ کو گول کیپر ولید عبداللہ نے روکنے کی کوشش کی، لیکن گیند ان کے ہاتھوں سے نکل کر واپس آگئی۔ رونالڈو نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تیزی سے گیند کو جال میں پہنچا دیا اور گول کے بعد اپنے روایتی انداز میں ’سیووو‘ جشن منایا۔گول کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ آیا رونالڈو نے مانے کے حصے کا گول اپنے نام کیا۔ تاہم، مانے بظاہر آف سائیڈ پوزیشن میں موجود تھے، اس لیے اگر وہ خود گیند کو گول میں پہنچاتے تو امکان تھا کہ گول آف سائیڈ قرار پاتا۔

مزید خبریں

Back to top button