نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان

لندن (جانو ڈاٹ پی کے) سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئے، جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے لیے روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن پہنچے ہیں اور اپنے دورے کے دوران ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ تاہم، طبی معائنے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔



