صدر زرداری سے گورنر خیبرپختونخوااور محسن نقوی کی ملاقات،صوبے کی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران صدرِ مملکت کو خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور صوبے میں امن و امان سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے بھی صدر زرداری کو آگاہ کیا گیا۔



