ملک احمد خان کا مریم نواز کو اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے اجراء پر خراجِ تحسین

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسیوں اور "اپنا کھیت، اپنا روزگار” سکیم کے اجرا کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ہوئی، جس میں عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی حالات، صوبائی اسمبلی کی کارروائی اور قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبائی اسمبلی کے معاملات کو باہمی ہم آہنگی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ جیل اصلاحات کے لیے قانون سازی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی قانون سازی کے عمل میں مؤثر شمولیت یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغام امن کمیٹی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی پالیسی اور "اپنا کھیت، اپنا روزگار” سکیم کے اجرا کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار” سکیم پوری ٹیم کی مشترکہ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوامی سہولت کے لیے روز نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ حکومت کی توجہ اب پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کے لیے الیکٹرک بسیں اور شعبہ زراعت میں جدید مشینری متعارف کرائی جا رہی ہے، جبکہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار” سکیم کے ذریعے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button