مٹھی میں سفینہ کی مبینہ فروخت، پولیس کا کریک ڈاؤن، ایک شخص گرفتار

تھرپارکر (جانو ڈاٹ پی کے)مٹھی شہر اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں مبینہ طور پر سفینہ فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مٹھی پولیس نے نئے تعینات ایس ایچ او پیتامبر شرما کی سربراہی میں کارروائی کی، جس کے دوران مہندرو مل میگھواڑ کو مبینہ طور پر سفینہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص مٹھی شہر سمیت گردونواح کے مختلف دیہات میں سفینہ فروخت کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مٹھی تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے حوالے سے منشیات کے مبینہ کاروبار سے متعلق شکایات پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں، جبکہ گزشتہ چند روز سے تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں سفینہ کی مبینہ فروخت کی نشاندہی بھی کی جا رہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے سے متعلق مزید تفصیلات قانونی کارروائی کے دوران سامنے آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار شخص پر عائد الزامات عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں اور عدالتی فیصلے تک ملزم کو قانون کے مطابق بے گناہ تصور کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button