پاکستان کی ہاکی میں دھماکہ دار انٹری، تھائی لینڈ کو9-0سے روند دیا

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے)ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کی دھواں دار انٹری، ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔

جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 9-0 سے شکست دے دی۔

گروپ بی کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان نے میچ کے ہر کوارٹر میں گول کرکے اپنی برتری مکمل طور پر قائم رکھی۔

پاکستان کی جانب سے نادیم احمد نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جس نے قومی ٹیم کی بڑی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

9-0 کی فتح کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ گروپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا مقابلہ 22 ستمبر کو ازبکستان سے ہوگا، جس کے بعد قومی ٹیم 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلے 18 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے، جبکہ پاکستان کی نظریں گروپ مرحلے میں مضبوط کارکردگی کے ذریعے اگلے مرحلے تک رسائی پر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button