سعودی عرب اور کویت کا حوثی حملوں کی مذمت، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور کویت نے حوثی باغیوں کے حملوں اور دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور باہمی تعاون ضروری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button