راجن پور: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 9 مسافر جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 36 زخمی

راجن پور(جانوڈاٹ پی کے) راجن پور میں انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 36 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی کہ بنگلہ ہدایت کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے کے باعث علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔



