مٹھی کے کشمیر چوک پررکشہ سٹینڈ کے تنازع پر بجیر اور میگھواڑ برادری کے نوجوانوں میں جھگڑا،3افرادزخمی

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی شہر کے کشمیر چوک پر رکشہ کھڑا کرنے کے معاملے پر بجیر اور میگھواڑ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں الطاف ولد محمد حسن بجیر، رہائشی بھٹائی نگر مٹھی، مرتضیٰ ولد محمد بجیر، رہائشی بھٹائی نگر مٹھی، اور جیرام ولد دیسر میگھواڑ، رہائشی مصری شاہ لک میگھواڑ کالونی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جھگڑے میں شامل نوجوان کشمیر چوک پر رکشہ چلانے کا کام کرتے ہیں۔ رکشہ اسٹینڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کے معاملے پر شروع ہونے والا تنازع دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا، جس کے دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، جس سے تین افراد کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

دوسری جانب مٹھی پولیس نے زخمیوں کو میڈیکل لیٹر جاری کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کی وجوہات اور ذمہ دار افراد کے تعین کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جس کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر زخمی جیرام میگھواڑ کا کہنا ہے کہ "جب بھی میں شہر آتا ہوں، یہ لوگ راستے میں روک کر مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ میں تنگ آکر متعدد بار پولیس کو بھی شکایات دے چکا ہوں۔ آج مجھ پر حملہ کیا گیا ہے۔ میں بہت پریشان ہوں، انہوں نے مجھے اس قدر ذہنی اذیت دی ہے کہ میرے دل میں خودکشی جیسے خیالات آتے ہیں۔”

مزید خبریں

Back to top button