سعودی کابینہ کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کا عزم

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی کابینہ کے اہم اجلاس میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے۔

سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ مملکت کی سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی اثاثوں کا تحفظ ناقابلِ تسخیر اصول ہیں، جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں حوثی ملیشیا کے حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور سعودی عرب کے شہریوں و تنصیبات کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button