محمود خان اچکزئی کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سے رابطہ، اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتوں سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ اپوزیشن کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، جن کے ذریعے اپوزیشن اتحاد کی آئندہ سرگرمیوں اور مشترکہ حکمتِ عملی کا تعین کیا جائے گا۔
تاہم اجلاس کے حتمی وقت، شرکا کی تفصیلات اور متوقع فیصلوں کے حوالے سے مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔



