خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، پولیس کی ہوائی فائرنگ سے مظاہرین منتشر

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف باڑہ بازار میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا، تاہم پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی اور حکومتی فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد احتجاج کرنے والے کارکن منتشر ہوگئے۔

ڈی پی او نے واضح کیا کہ کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں بھی پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ صوبے میں حکومتی فیصلے کے خلاف سیاسی ردعمل اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ مرکوز ہے۔

مزید خبریں

Back to top button