آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز پر حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق واقعے میں بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب امریکا نے ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ٹینکر کو نشانہ بنایا تھا۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق خلیج میں ایرانی ماہی گیروں کی دو کشتیوں کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔