عظمیٰ بخاری کا خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کی ’سٹریٹ موومنٹ‘ پر ردعمل، ویڈیو شیئر کر دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کی جانے والی ’سٹریٹ موومنٹ‘ پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی ردعمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
لاہور میں سڑیٹ موومنٹ کی بجائے سٹریٹ embarrassment کے بعد مہمانوں نے رنگ روڈ پہ جانے میں ہی عافیت سمجھی
واپس جانے کا ارادہ لگتا ہے جو بہتر بھی ہے ان حالات میں یا اب کسی اور شہر سے عزت افزائی کا پروگرام ہے؟
کسی یوٹیومر نے ابھی تک اعلان فرمایا کہ نہیں ؟ pic.twitter.com/ANqpGtRbwa— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 15, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے مختلف ردعمل سامنے آیا، جبکہ بعض افراد نے انہیں جھوٹا قرار دیا اور گارڈز کی جانب سے دھکے دے کر پیچھے کرنے کی بات کی۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ شخصیت نے معصوم بن کر منہ دوسری طرف کر لیا، تاہم صورتحال کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے واقعات مختلف مقامات پر پیش آ رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں عوام نے مبینہ طور پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔



