ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیور پریشان

حیدرآباد /بدین ( رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)ایل پی جی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ،سرکاری قیمت کے مقابلے میں فی کلو 200 روپئے بڑھا دیئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے بھتہ خور عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں
حیدرآباد اور اس پاس کے علاقوں میں میں ایل پی جی کی قیمت 472 روپئے فی کلو تک پہنچا دی گئی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین، فور سیٹر، رکشہ ڈرائیور شدید پریشان ہیں ایل پی جی کے سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو کے قریب ہیں لیکن ان پر عمل نہیں ہو رہا اور ایل پی جی کے ڈیلرز من مانے طور پر فی کلو تقریبا 200 روپئے زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خاموشی اختیار کئے یوئے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے بھتہ خور افسران ڈیلرز کی لوٹ مار میں برابر کے حصہ دار ہیں صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی کی جائے۔



