اب بھی لانگ مارچ کرکے حکومت گراسکتے ہیں،اسد قیصر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ اب بھی لانگ مارچ کرکے وفاقی حکومت گراسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بلیو پاسپورٹ کے معاملے پر پارٹی میں مشاورت کریں گے۔ بلیو پاسپورٹ کی سہولت سے متعلق ہماری پارٹی میں کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب بھی لانگ مارچ کر کے حکومت گرا سکتے ہیں، لیکن امن کی خاطر کارکنوں کو فی الحال سڑکوں پر نہ آنے اور انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر بڑے مسائل پر بات ہونی چاہیے، کونسا شعبہ ہے جس میں یہ موجودہ حکومت اب تک کامیاب ہوئی ہے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ فرانس میں احتجاج ہورہا ہے کتنے بڑے واقعات ہوئے، اس کے باوجود گولی نہیں چلی۔



