میر رضا کیس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)میر رضا کیس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی۔
صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزیر داخلہ، قانون اور پارلیمانی امور ذیلی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعیدی شامل ہیں۔
ذیلی کمیٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ کمیٹی کو قانونی معاونت فراہم کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کمیشن رپورٹ کے نتائج پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی اور اپنی سفارشات جلد از جلد وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی کی سفارشات آئندہ کابینہ اجلاس میں بھی پیش کی جائیں گی۔



