’’ٹائیگر شروف اصل ہدف نہیں تھے‘‘تفتیش کے دوران اہم انکشافات

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی تفتیش میں ٹائیگر شروف کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والی فائرنگ کے واقعے سے متعلق نئے اور چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل ہدف بالی ووڈ کی کوئی اور اہم شخصیت تھی، لیکن وہاں سیکیورٹی سخت ہونے یا رسائی ممکن نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے منصوبہ تبدیل کیا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حملہ آوروں نے سوشل میڈیا اور فین ریلز کے ذریعے یہ معلوم کر لیا تھا کہ ٹائیگر شروف عام طور پر ذاتی پولیس پروٹیکشن کے بغیر سفر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں نسبتاً آسان ہدف کے طور پر چُنا گیا۔

تفتیش سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کا مقصد بالی ووڈ انڈسٹری میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، اور مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے روابط کی بھی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button