ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر ٹیم کو مزید بہتری لانا ہوگی، شاہین آفریدی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نواز، عرفات منہاس اور فہیم اشرف کی بیٹنگ اچھی رہی، تاہم ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو بھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے کچھ شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر مزید بہتری لانا ہوگی۔
قومی کپتان نے عرفات منہاس اور فاسٹ بولرز کی فارم کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفات منہاس ایک بہترین صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی اور مکمل آل راؤنڈر ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عرفات منہاس مستقبل میں بھی کئی مزید میچز میں ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔



