بدین:مکان کے کمرے سے نوجوان کی چھت پرلٹکی ہوئی لاش برآمد،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین شہر میں شہید شاهنواز بھٹو چوک کے قریب کورائی محلہ میں ایک مکان کے کمرے میں نوجوان کی چھت میں لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے بدین پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے انڈس سول اسپتال منتقل کردی ہے بدین پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے نوجوان کی شناخت محمد آ صف بھٹی کے نام سے ہوئی ہے جو گولاڑچی کا رہائشی ہے اس مکان میں اپنے ایک دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور کسی سگریٹ کمپنی کا ملازم تھا پولیس کے مطابق اس کا روم پارٹنر صبح اپنی دکان پر چلا گیا تھا جس کو دس بجے کے قریب متوفی آ صف نے فون کرکے بلایا تھا اور کچھ دیر میں اس کا روم پارٹنر پہنچا تو مکان کا دروازا اندر سے بند تھا اس نے دروازا کھٹکھٹایا دروازا نہیں کھلا تو وہ یہ سمجھ کر واپس چلاگیا کے شاید وہ باتھ روم میں ہو گا پھر اندازہ ایک گھنٹے بعد وہ دوبارا آیا اور دروازا کھٹکھٹایا دروازا نہیں کھلا اور نہ ہی اندر سے کوئی آ واز آ ہی جس پر اس نے پڑوسی بچو کو بلاکر دروازے کے ساتھ کھڑکی سے چیک کروایا تو بچوں نے بتایا کے اس اس کا دوست چھت میں ٹنگا ہوا ہے جس پر اس۔ ے بدین پولیس کو اطلاع کی ایس ایچ او بدین علاول الدین خاصخیلی اور ہیڈ محرر حنیف پنہور سپاہ سمیت پہنچ کر مکان کا دروازا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور نوجوان کی لاش چھت سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیئے انڈس سول اسپتال منتقل کردی ہے مزید تفتیش جاری ہے



