بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں زخمی حوالدار محبوب علی دستی شہید

ماتلی (رپورٹ اے۔ایم۔گدی) بلوچستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والا ماتلی کا فوجی جوان حوالدار محبوب علی دستی شہید ہوگیا۔ شہید حوالدار محبوب علی ولد الہبچایو دستی کی شہادت کی اطلاع فوجی حکام کی جانب سے ان کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہید کی میت ماتلی لائی جا رہی ہے، جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ تعلقہ ماتلی کے گاؤں گاہی دستی کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حوالدار محبوب علی دستی گزشتہ 23 برس سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے اور گزشتہ دسمبر میں بلوچستان کے ایک پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں ابتدائی طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا، بعد ازاں علاج کے لیے سی ایم ایچ کراچی میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ زیر علاج تھے اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button