اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعاون اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، تعاون اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور پر دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button