اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹھہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جہاں بچوں نے انتظامیہ اور والدین کے ساتھ مل کر سینکڑوں پودے لگائے

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)شدید گرمی، بڑھتے درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے درمیان ضلع ٹھٹھہ کے بچوں نے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک مثالی قدم اٹھا لیا ہے۔ اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹھہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جہاں بچوں نے انتظامیہ اور والدین کے ساتھ مل کر سینکڑوں پودے لگائے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پوری دنیا کی طرح سندھ میں بھی شدت اختیار کر رہے ہیں۔ بڑھتی گرمی، درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضلع ٹھٹھہ کے بچے میدان میں آگئے ہیں۔اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹھہ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جہاں بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ ایک سو پچاس سے زائد پودے لگا کر ماحول دوست سرگرمی کا آغاز کیا گیا اس مہم کے تحت ضلع بھر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بچے اپنے والدین، اساتذہ اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف شہروں، تعلیمی اداروں، پارکوں اور سڑکوں کے کنارے پودے لگائیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو سرسبز اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ماہرین کے مطابق درخت نہ صرف فضا کو صاف کرتے ہیں بلکہ درجہ حرارت کم کرنے، بارشوں کے نظام کو بہتر بنانےاور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے

بچوں کے اس مثبت اور ماحول دوست اقدام کو شہریوں نے بھرپور سراہتے ہوئے اسے مستقبل کے لیے امید کی ایک روشن کرن قرار دیا ہے۔ ننھے ہاتھوں سے لگائے گئے یہ پودے صرف درخت نہیں بلکہ ایک سرسبز، محفوظ اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہیں۔ اگر یہی جذبہ برقرار رہا تو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں یہ بچے سب سے مضبوط سپاہی ثابت ہوں گے

مزید خبریں

Back to top button