اوکاڑہ،رکشہ کو تیزرفتاری کے باعث حادثہ،بچہ جاں بحق

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )فیلنگ اسٹیشن4جی ڈی کے پاس ٹریفک حادثہ تفصیلات کے مطابق رکشہ تیز رفتاری کی وجہ سے افتتاحی سنگ بنیاد سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں حادثہ میں رکشہ پر سوار بچہ موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ 1 شخص شدید ہو گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالےکر دیاجانبحق ہونے والے کی شناخت محمد علی ولد محمد سرور (12 سال تقریباً) سکنہ 5 جی ڈی اوکاڑہ کے نام سے ہوئی زخمی کی وسیم ولد مشتاق (35 سال تقریباً) سکنہ 5 جی ڈی کے نام سے ہوئی



