اوکاڑہ: مویشی چور گینگ کا سرغنہ ندیم عرف دیمی گرفتار،12لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ گوگیرہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری گینگ کا سرغنہ گرفتار کو کرلیا گرفتار ملزم ندیم عرف دیمی خطرناک ڈکیت و چور گینگ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے برآمدگی میں 5 بکرے، 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 30 بور پسٹل شامل ہیں ملزم نے دوران تفتیش 13 وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دیمی گینگ کی گرفتاری سے مویشی چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ گوگیرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی



