کراچی میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں سمیت شاہراہ فیصل، طارق روڈ، بہادر آباد اور جمشید روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی۔

ایئرپورٹ، شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں بھی پھوار کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button